سورة محمد - آیت 24
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا یا ان کے دلوں پر تالے پڑچکے ہیں؟
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٢٨] یعنی قرآن کے احکام اور ان احکام کی مصلحتوں میں غور کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتے یا اگر غور کریں بھی تو ایسے بدھو اور عقل کے کورے واقع ہوئے ہیں کہ انہیں یہ سمجھ ہی نہیں آتی کہ جہاد کا حکم انہیں کن کن مصلحتوں کے تحت دیا جارہا ہے۔