سورة محمد - آیت 8
وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، ان کے لیے ہلاکت ہے اور ان کے اعمال کو اللہ ضائع کر دے گا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٠] تعسا کا لغوی مفہوم :۔ تعسًا کے معنی ٹھوکر کھا کر گرنا اور پھر اٹھ نہ سکنا ہے یا کسی گڑھے میں گر کر ہلاک ہوجانا ہے (مفردات) گویا اللہ کے دین کی مدد کرنے والوں کے تو اللہ تعالیٰ پاؤں جما دیتا ہے اس کے برعکس منکروں کو منہ کے بل گرا کر ہلاک کردیا جاتا ہے اور مومنوں کی تو مدد کی جاتی ہے جبکہ کافروں کے سب کئے کرائے پر پانی پھیر دیا جاتا ہے۔