سورة الجاثية - آیت 31
وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا أَفَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جن لوگوں نے کفر کیا تھا ان سے کہا جائے گا کیا میری آیات تم کو نہیں سنائی جاتی تھیں ؟ تم نے تکبر کیا اور مجرم بن کر رہے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٤] یعنی کبرونخوت تم میں اس قدر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا کہ اللہ کی آیات سننا بھی تم اپنی شان سے فروتر سمجھتے تھے۔