سورة الدخان - آیت 54
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ ہوگی ان کی شان اور ہم موٹی موٹی آنکھوں والی نہایت ہی خوبصورت عورتیں ان کے نکاح میں دیں گے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣٦] حور حوراء کی جمع ہے اور حوراء بمعنی گورے رنگ کی عورت اور عین عیناء کی جمع ہے۔ بمعنی عورت جس کی آنکھیں موٹی ہوں۔ آنکھ کی پتلی خوب سیاہ ہو اور سفیدی خوب سفید ہو۔ اور ایسی عورت انتہائی خوب صورت ہوتی ہے۔ اہل جنت کو ایک تو ایسی عورتیں ملیں گی دوسرے وہ جو دنیا میں ان کی بیویاں تھیں اور مومن تھیں۔