سورة الصافات - آیت 147

وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس کے بعد ہم نے اسے ایک لاکھ یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨٧] اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو اسی قوم کے ہاں جانے کا حکم دیا۔ جس سے آپ علیہ السلام بھاگ آئے تھے۔ ان کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔ انہوں نے جس آہ و زاری سے توبہ کی تھی اللہ نے ان کی توبہ قبول کرکے ان سے عذاب کو ٹال دیا تھا اور وہ کسی رہنمائی کرنے والے کے منتظر تھے۔ سیدنا یونس علیہ السلام کو تلاش کرتے رہے۔ مگر وہ کہیں نہ ملے۔