سورة الصافات - آیت 128
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
سوائے اللہ کے بندوں کے جن کو خالص کرلیا گیا تھا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٧٥] مگر بعل کے ان پرستاروں کو الیاس علیہ السلام کی دعوت راس نہ آئی۔ انہوں نے اپنے نبی کی دعوت کو جھٹلا دیا اور اس کے در پے آزار ہوگئے۔ ایسے سب لوگوں کو ان کے گناہوں کی سزا مل کے رہے گی۔ اور اس سزا سے وہ لوگ بچے جو سیدنا الیاس علیہ السلام پر ایمان لے آئے اور اللہ کے فرمانبردار بن کر رہے۔