سورة الصافات - آیت 20

وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس وقت یہ کہیں گے ہائے ہماری کم بختی یہ تو قیامت کا دن ہے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٢] یہ کہنے والے مجرم خود بھی ہوسکتے ہیں جو ایک دوسرے سے یوں ہم کلام ہوں گے۔ فرشتے بھی ہوسکتے ہیں اور اہل ایمان بھی۔ بلکہ اس دن ہر کوئی یہ پکار اٹھے گا کہ ’’یہی وہ انصاف کا دن ہے جسے اے مجرمو! تم جھٹلاتے ہی رہے‘‘