سورة القصص - آیت 87

وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنْ آيَاتِ اللَّهِ بَعْدَ إِذْ أُنزِلَتْ إِلَيْكَ ۖ وَادْعُ إِلَىٰ رَبِّكَ ۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ایسا کبھی نہ ہونے پائے کہ جب آپ پر اللہ کی آیات نازل ہوں تو کفار آپ کو ان سے باز رکھیں۔ اپنے رب کی طرف دعوت دیں اور مشرکوں میں شامل نہیں ہونا

تفسیرتیسیرالقرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی

[١٢٠] یہ خطاب آپ کی طرف محض تاکید مزید کے لئے ہے۔ ورنہ آپ سب سے زیادہ شرک کے خلاف ہی جہاد فرمارہے تھے اور آپ سے شرک کا صدور ناممکن تھا۔ گویا آپ کو خطاب اس لئے کیا گیا کہ دوسروں کو ٹھیک طرح تنبیہ ہوجائے۔