سورة الشعراء - آیت 68
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
حقیقت ہے کہ تیرا رب زبردست ہے اور رحم کرنے والا بھی۔“ (٦٨)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٤٧] یعنی ایسی واضح نشانیاں دیکھ کر بھی منکرین حق کم ہی ایمان لاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو سزا دینے کی اللہ پوری قدرت رکھتا ہے لیکن فوراً سزا اس لئے نہیں دیتا کہ وہ رحیم بھی ہے۔