سورة الفرقان - آیت 76

خَالِدِينَ فِيهَا ۚ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ ہمیشہ ہمیش بالا خانوں میں رہیں گے کیا ہی اچھی ہے رہنے اور ٹھہرنے کی جگہ۔“ (٧٦)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٩٤] جنت کے بہترین رہائش گاہ ہونے کا اندازہ سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث سے ہوتا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب میں ایک کوڑا رکھنے کے برابر جگہ ساری دنیا اور مافیہا سے بہتر ہے۔“ ( بخاری۔ کتاب بدءالخلق۔ باب فی صفةالجنة)