سورة المؤمنون - آیت 104
تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آگ ان کے چہروں کو جلادے گی اور ان کے چہرے بدشکل ہوجائیں گے۔“ (١٠٤)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[١٠٠] کَلَحَ کالغوی مفہوم:۔کلح کا لغوی معنی بدشکل ہونا یا حلیہ کا اس طرح بگڑ جانا ہے جس سے انسان بدصورت اور ڈراؤنا معلوم ہو۔ وہ یوں کہ اوپر کا ہونٹ اوپر کو اٹھ جائے اور نیچے کا نیچے کو اور بڑے بڑے دانت سامنے نظر آئیں جیسے ابھی کسی کو پھاڑ کھائے گا۔ یعنی جہنم کی آگ ان کے چہروں کا اس طرح حلیہ بگاڑ کے رکھ دے گی۔