سورة طه - آیت 58

فَلَنَأْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهِ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهُ نَحْنُ وَلَا أَنتَ مَكَانًا سُوًى

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اچھا ہم بھی تیرے مقابلے میں ایسا ہی جادو لاتے ہیں۔ طے کرلے کب اور کہاں مقابلہ کرنا ہے نہ ہم اس سے پھریں گے نہ تم پھرو۔ چٹیل میدان میں مقابلے کے لیے آجاؤ۔ (٥٨)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤٠] موسیٰ علیہ السلام خود بھی ایسا مقابلہ چاہتے تھے تاکہ عام لوگوں کے ذہنوں پر جو فرعون کے جھوٹے پروپیگنڈا کے اثرات پڑ رہے ہیں تھے وہ زائل ہوسکیں۔ اور لوگ خود حق اور باطل میں امتیاز کرسکیں۔