سورة طه - آیت 41

وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِي

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میں نے تجھ کو اپنے کام کے لیے منتخب کیا ہے۔“ (٤١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٧] یہ تمہاری تربیت کا سارا اہتمام اسی غرض کے تحت کیا گیا ہے کہ تمہیں اس مہم کے لئے فرعون کے پاس بھیجا جائے اور میں نے اسی کام کے لئے تمہاری اسی انداز سے تربیت کی ہے۔