سورة الكهف - آیت 62

فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَاءَنَا لَقَدْ لَقِينَا مِن سَفَرِنَا هَٰذَا نَصَبًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر جب وہ آگے گزر گئے تو اس نے جوان ساتھی سے کہا ہمارا دن کا کھانا لائیے، ہم نے اس سفر میں بہت تھکاوٹ پائی ہے۔“ (٦٢) ”

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٦١] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تھکاوٹ آپ کو اس وقت ہوئی جب آپ اپنی منزل مقصود سے آگے نکلے جارہے تھے اس سے پہلے نہیں ہوئی تھی۔