سورة الإسراء - آیت 3

ذُرِّيَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَبْدًا شَكُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے ان لوگوں کی اولاد! جنھیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا ! بے شک وہ بہت شکر گزار بندہ تھا۔“ (٣)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٥] کیا نوح آدم ثانی ہیں؟ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ انسانی نسل صرف سیدنا نوح علیہ السلام کے تین بیٹوں حام، سام اور یافث ہی کی اولاد نہیں ہیں جیسا کہ مؤرخین کا بیان ہے بلکہ ان تمام لوگوں کی اولاد ہے جو سیدنا نوح علیہ السلام کے ساتھ کشتی میں سوار تھے۔