سورة الحجر - آیت 75

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک اس میں غور کرنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں۔“ (٧٥) ”

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣٩] متوسّم سے مراد وہ لوگ ہیں جو قرائن و علامات اور آثار سے کسی نتیجہ پر پہنچنے کی اہلیت رکھتے ہوں یعنی غور و فکر اور دھیان کرنے والے اہل دانش کے لیے اس واقعہ لوط میں عبرت کے بہت سے نشان موجود ہیں۔