سورة الاعراف - آیت 62
أُبَلِّغُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَأَنصَحُ لَكُمْ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” تمہیں اپنے رب کے پیغام پہنچاتاہوں اور تمہاری خیرخواہی کرتاہوں اور اللہ کی طرف سے وہ باتیں جانتاہوں جو تم نہیں جانتے۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٦٥] نوح علیہ السلام نے جواب میں کہا کہ گمراہی میں میں نہیں بلکہ تم گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا بلکہ اللہ کا رسول ہونے کی حیثیت سے اس کا پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں اور اگر تم میری دعوت قبول کرلو تو اس میں تمہاری ہی بھلائی اور خیر خواہی ہے ایک تو تمہاری دنیا اور آخرت سنور جائے گی دوسرے عذاب الٰہی سے بچ جاؤ گے۔