سورة الاعراف - آیت 7

فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِم بِعِلْمٍ ۖ وَمَا كُنَّا غَائِبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھران کے سامنے علم کے ساتھ بیان کریں گے اور ہم غائب نہ تھے۔“ (٧)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ ہر ظاہر اور پوشیدہ بات کا علم رکھتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن دونوں یعنی اُمتوں اور پیغمبروں کے سامنے ساری باتیں بیان کریں گے، جو جو کچھ انھوں نے کیا ہوگا ان کے سامنے رکھ دیں گے۔