سورة الانعام - آیت 117

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ مَن يَضِلُّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک آپ کا رب ہی زیادہ جاننے والا ہے کون اس کے راستہ سے بہکتا ہے اور وہی ہدایت پانے والوں کو زیادہ جاننے والاہے۔“

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

رب جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے بھٹکا ہوا ہے اور اس نے تکبر، تعصب، گمراہی کی وجہ سے اپنا راستہ گم کردیا ہے۔ رب تو اُسی کا ہے جو رب کو اپنا بنا لیتا ہے اور رب ہدایت یافتہ کو بھی جانتا ہے اللہ جانتا ہے کہ کون حق سچ کا ساتھ دینے والا ہے کون اسکے راستے پر چلنے والا ہے۔