سورة الانعام - آیت 88

ذَٰلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَلَوْ أَشْرَكُوا لَحَبِطَ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس پر چلاتا ہے اور اگر یہ لوگ شریک بناتے تو جو عمل وہ کیا کرتے تھے ان کے ضائع ہوجاتے۔“ (٨٨)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اٹھارہ انبیاء کے اسمائے گرامی کا ذکر کرکے اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ اگر یہ حضرات بھی شرک کا ارتکاب کرلیتے تو ان کے سارے اعمال برباد ہوجاتے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿لَىِٕنْ اَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ﴾ (الزمر: ۶۵) ’’اے پیغمبر! اگر تو نے بھی شرک کیا تو تیرے سارے عمل برباد ہوجائیں گے۔‘‘ حالانکہ پیغمبروں سے شرک کا صدور ممکن نہیں۔ مقصد اُمتوں کو شرک کی خطرناکی اور ہلاکت خیزی سے آگاہ کرنا ہے ہدایت اللہ کی کتاب میں موجود ہے رسول اللہ کی تعلیم حکمت ہے۔