سورة المآئدہ - آیت 74

أَفَلَا يَتُوبُونَ إِلَى اللَّهِ وَيَسْتَغْفِرُونَهُ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا وہ اللہ کے حضور توبہ نہیں کرتے اور اس سے بخشش نہیں مانگتے ؟ اور اللہ بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔“ (٧٤)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر یہ توبہ کرلیں تو میں تو بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہوں۔