سورة المآئدہ - آیت 9

وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۙ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اللہ نے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ان کے لیے بخشش اور بہت بڑا اجر ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دو طرح کے اعمال دو طرح کا اجر: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دو طرح کے اعمال کا ذکر فرمایا۔ اعمال: (۱)ایمان۔ (۲)عمل صالح۔ اجر: (۱) مغفرت کا وعدہ۔ (۲)اجر عظیم کا وعدہ۔ جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کیا ان کی بھی مغفرت ہوجائے گی اور اجر عظیم تو صرف ان لوگوں کو ملے گا جو ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ بھی بجالاتے ہونگے۔