سورة النسآء - آیت 169

إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

سوائے جہنم کی راہ کے جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے اور ایسا کرنا اللہ پر بہت آسان ہے۔“ (١٦٩)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فقط ایک راستہ کھلا ہے جہنم کا اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، اور یہ کام اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔ کسی کے پاس نہ کوئی قوت ہے نہ کوئی تدبیر۔ اللہ اپنے بندوں پر حاوی ہے علم رکھنے والا ہے کوئی اللہ کے لیے رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتا۔ قرآن کریم میں ہے اے گروہ جن وانس اگر زمین کے کناروں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھا گ دیکھو۔