سورة العصر - آیت 1

َالْعَصْرِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

زمانے کی قسم۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عصر كے دو معنی ہیں: (۱)عصر كا وقت جو انتہائی مصروفیت كا وقت ہوتا ہے۔ اسی لیے بطور خاص نماز عصر كی تاكید كرتے ہوئے فرمایا: ﴿حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰى﴾ (البقرة: ۲۳۸) نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا كہ جس شخص كی عصر كی نماز ضائع ہوگئی وہ سمجھ لے كہ اس كا گھر بار اور مال لٹ گیا۔ (ترمذی: ۱۷۵) دوسرا معنی: بنی نوع انسان كی پیدائش سے لے كر قیامت تك كا وقت۔