سورة التکاثر - آیت 3

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیوں نہیں عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جلد ہی جان لو گے: یعنی تمہاری كثرت حصول كی خواہشات اور انہی باتوں پر فخر كی باتیں سراسر لغو اور باطل ہیں اور مرنے كے ساتھ ہی تمہیں خوب معلوم ہو جائے گا كہ تمہاری یہ زندگی بھر كی كوششیں فضول اور بےكار تھیں، اور ان میں سے كوئی چیز ایسی نہ تھی جو مرنے كے بعد تمہارے كام آسكے۔ دوبار اور سہ بار تاكیداً فرمایا كہ تمہارے ایسے خیالات قطعاً درست نہیں ہیں اگر تم اللہ كے بتائے ہوئے دلائل پر كچھ غور و فكر كر لیتے اور غفلت میں نہ پڑے رہتے تو تمہیں یقیناً معلوم ہو جاتا كہ اچھے كام كونسے ہیں؟ اور آخرت سے توجہ ہٹانے اور غافل كر دینے والے كو نسے ہیں؟