سورة الفجر - آیت 18

وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ یہ لوگ فقیروں، مسكینوں كے ساتھ حسن سلوك كرنے، انہیں كھانا پینا دینے كی ایك دوسرے كو ترغیب نہیں دیتے۔