سورة الفجر - آیت 17
كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یتیم كے ساتھ سلوك كا حكم: یعنی تم یتیم كے ساتھ حسن سلوك نہیں كرتے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ گھر سب سے بہتر ہے جس میں یتیم كے ساتھ اچھا برتاؤ كیا جائے اور وہ گھر بدترین ہے جس میں اس كے ساتھ بدسلوكی كی جائے۔ پھر اپنی انگلی كا اشارہ كر كے فرمایا كہ میں اور یتیم كی كفالت كرنے والا جنت میں اس طرح ساتھ ساتھ ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں ساتھ ملی ہوئی ہیں۔ (ابو داؤد: ۵۱۵۰)