سورة الفجر - آیت 14

إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حقیقت یہ ہے کہ آپ کا رب گھات میں ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تیرا رب گھات میں ہے، دیكھ رہا ہے سن رہا ہے، سمجھ رہا ہے۔ وقت مقررہ پر وہ ہر برے بھلے كو نیكی بدی كی جزا سزا دے گا۔ یہ سب لوگ اس كے پاس تن تنہا جانے والے اور سامنے كھڑے ہونے والے ہیں اور وہ عدل و انصاف سے ان كے درمیان فیصلہ كرے گا ہر شخص كو پورا پورا بدلہ دے گا جس كا وہ مستحق ہے وہ ظلم وجور سے پاك ہے۔