سورة الفجر - آیت 10

وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور میخوں والے فرعون کے ساتھ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تیسری سركش قوم فرعون اور اس كی قوم تھی اور فرعون كو میخوں والا كہنے كی كئی توجیہات بیان كی گئی ہیں۔ (۱)اس كی سلطنت اتنی مضبوط تھی جیسے میخوں كی طرح زمین میں ٹھوك دی گئی ہو۔ (۲) بڑے لشكروں والا تھا جس كے پاس خیموں كی كثرت تھی جنہیں میخیں گاڑ كر كھڑا كیا جاتا تھا۔ (۳) بڑے لشكروں كے بل بوتے پر اللہ كا باغی اور مد مقابل بن بیٹھا تھا۔ (۴) جب كسی كو سولی چڑھانا ہوتا تو اسے رسیوں سے تختہ دار پر کسنے كی بجائے ہاتھوں میں میخیں ٹھونك دیا كرتا تھا۔ اسے بھی اللہ نے بحیرۂ قلزم میں غرق كر دیا۔