سورة الفجر - آیت 5

هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجْرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً اس میں صاحب عقل لوگوں کے لیے بڑی قسم ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حجر كے معنی ہوتے ہیں روكنا، منع كرنا، انسانی عقل بھی چونکہ انسان كو غلط كاموں سے روكتی ہے۔ اس لیے عقل كو بھی حجر كہا جاتا ہے۔ سوال كیا جا رہا ہے كہ كیا یہ چار مذكورہ چیزیں عقلمندوں كے نزدیك قسم كھانے كے لیے كافی نہیں ہیں۔ یعنی مذكورہ اشیاء اس نظام كائنات كے نہایت اہم اجزا اور اپنے اپنے مقام پر بڑی اہمیت ركھتے ہیں پھر كیا وہ ہستی جو ایسا نظام كائنات چلا رہی ہے۔ عالم آخرت كو وجود میں نہ لا سكے گی۔