سورة الغاشية - آیت 8

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن کچھ چہرے تروتازہ ہوں گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہر طرف سلام ہی سلام ہے: اوپر والی آیات میں چونكہ بدكاروں كا اور ان كا عذابوں كا ذكر ہوا تھا۔ اب یہاں نیكو كاروں اور اُن كے ثوابوں كا بیان ہو رہا ہے۔ فرمایا اس دن بہت سے چہرے ایسے بھی ہوں گے جن پر خوشی اور آسودگی كے آثار نمایاں ہوں گے یہ اپنے اعمال سے خوش ہوں گے، جنت كے بلند و بالا خانوں میں ہوں گے۔ جن میں كوئی لغو بات نہ سنیں گے۔ جیسا كہ سورۂ مریم ۶۲ میں ہے: ﴿لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًا﴾ اس میں سوائے سلامتی اور سلام كے كوئی بری بات نہ سنیں گے۔ اور سورة الطور میں ۲۳ میں ہے: ﴿لَا لَغْوٌ فِيْهَا وَ لَا تَاْثِيْمٌ﴾ نہ اس میں بیہودگی ہے نہ گناہ كی باتیں۔