سورة الطارق - آیت 15
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی كفار یہ چاہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو دین حق لے كر آئے ہیں وہ اس كو ناكام كرنے كی سازشیں كرتے ہیں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو دھوكا اور فریب دیتے ہیں منہ پر ایسی باتیں كرتے ہیں اور دل میں اس كے برعكس ہوتا ہے۔ وہ اپنی پھونكوں سے اسلام كی شمع گل كرنا چاہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں كہ میں ان كی چالوں اور سازشوں سے غافل نہیں ہوں میں بھی ان كے خلاف تدبیر كر رہا ہوں یا ان چالوں كا توڑ كر رہا ہوں (كَیْدًا) خفیہ تدبیر كو كہتے ہیں۔ حالانكہ اللہ تعالیٰ کو خفیہ تدبیر كی ضرورت نہیں اس كا جواب یہ ہے كہ اہل عرب كا محاورہ ہے وہ كسی بھی كام كے رد عمل كو اس لفظ سے تعبیر كر دیتے ہیں۔ خواہ وہ اچھا ہو یا برا۔