سورة البروج - آیت 22

فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس لوح میں ثبت ہے جو محفوظ ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

طبرانی کی روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں كہ اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ كو سفید موتی سے پیدا كیا، اس كے صفحے یا قوت كے ہیں اس كا قلم نور كا ہے۔ اس كی كتاب نور كی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر دن تین سو ساٹھ مرتبہ اسے دیكھتا ہے وہ پیدا كرتا ہے، روزی دیتا ہے، مارتا ہے، جلاتا ہے، عزت دیتا ہے اور جو چاہے كرتا ہے۔ (حاكم: ۲/ ۵۱۹)