سورة البروج - آیت 21

بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بلکہ یہ قرآن بلند مرتبہ ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ لوگ جس قرآن كو جھٹلانے کے در پے ہیں وہ بڑی بلند شان والا ہے۔ عزت و كرامت والا ہے۔ اس نے اس قرآن کو لوح محفوظ میں ثبت كر ركھا ہے۔ بلند مرتبہ فرشتوں کے پاس جہاں تك كسی كی رسائی نہیں ہو سكتی قرآن كا لكھا ہوا اٹل ہے۔ جس كے اندر كوئی رد و بدل نہیں ہو سكتا۔ تمام دنیا مل كر بھی اسے باطل كرنا چاہے تو نہیں كر سكتی۔