سورة البروج - آیت 19

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

انہوں نے کفر کیا ہے اور جھٹلانے والے ہوئے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ان كفار مكہ كا شغل اور وتیرہ یہ بن گیا ہے كہ اللہ كی طرف سے جو آیات نازل ہوتی ہیں یہ انہیں جھٹلانے پر کمر بستہ ہو جاتے ہیں۔ فرعون اور ثمود كے لشكر بھی یہی كچھ كیا كرتے تھے۔ قریش مكہ كی قوت و حمیت ان كے لحاظ سے تو دسواں حصہ بھی نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں ہر طرف سے گھیرے میں لے ركھا ہے اور كسی وقت بھی انہیں برے انجام سے دوچار كر سكتا ہے۔