سورة البروج - آیت 14
وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور وہ معاف فرمانے اور محبت کرنے والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بڑا بخشنے والا محبت كرنے والا ہے: یہ كہہ كر امید دلائی گئی ہے كہ كوئی اگر اپنے گناہوں سے باز آ جائے توبہ كرے تو اس كے دامن رحمت میں جگہ پا سكتا ہے۔