سورة الانشقاق - آیت 9

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہ اپنے اہل و عیال کی طرف خوش خوش پلٹے گا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اہل خانہ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہیں آسان حساب لے كر جنت كا پروانہ مل چكا ہوگا، یا اس سے مراد وہ حورعین اور ولدان ہیں جو جنتیوں كو ملیں گے، اور اگر ا سكے اپنے اہل و عیال فی الواقع ایسے ہی لوگوں میں سے ہوں گے تو یہ اس كے لیے اور زیادہ خوشی كی بات ہوگی۔