سورة المطففين - آیت 22
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی جنت کی تمام نعمتوں سے مزے اُڑائیں گے۔ شہنشاہوں کی طرح اونچی سندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ ان کے پُر رونق چہرے ہی یہ بتا رہے ہوں گے کہ وہ جنت کی نعمتوں میں بڑی خوشحالی سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کی نگاہیں بڑی تیز ہوں گی وہ وہاں بیٹھے بیٹھے ہی دوسرے اہل جنت کے اعمال دیکھ لیا کریں گے۔ اسی طرح اگر انھیں دنیا کا کوئی ساتھی یاد آئے گا جو دوزخ میں پڑا ہو گا۔ وہ اس کے حالات سے باخبر ہونا چاہیں گے تو اس کا بھی نظارہ کر سکیں گے۔ (تیسیر القرآن) یعنی سب سے آخر کی چیزیں اس طرح۔