سورة التكوير - آیت 1

إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس سورت میں نفخۂ اولیٰ کے وقت کے چھ احوال بیان کیے ہیں اور بطور خاص قیامت کی منظر کشی کی گئی ہے۔ یعنی جس طرح عمامہ سر پر لپیٹا جاتا ہے اسی طرح سورج كے وجود كو لپیٹ كر پھینك دیا جائے گا جس سے اس كی روشنی از خود ختم ہو جائے گی۔ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس كو یہ بات پسند ہے كہ وہ قیامت كو آنكھوں سے دیكھے تو اسے چاہیے كہ سورہ التكویر، الانفطار اور الانشقاق پڑھ لے۔‘‘ (ترمذی، ابواب التغیر، احمد: ۲/ ۲۸) اور ایک حدیث میں آتا ہے کہ قیامت والے دن چاند اور سورج لپیٹ دیے جائیں گے۔ (صحیح البخاری)