سورة عبس - آیت 17

قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہلاک ہوگیا انسان کہ وہ کس قدر ناشکرا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ابن عباس رضی اللہ عنہما اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں یعنی انسان پر لعنت ہو یہ كتنا بڑا نا شكر گزار ہے۔ (تفسیر قرطبعی: ۸/۳۱۷) ایك مطلب تو ترجمہ سے واضح ہے اور دوسرا مطلب یہ ہے كہ وہ كیا چیز ہے جس نے اسے كفر پر آمادہ كیا آخر وہ كس بل بوتے پر اللہ كی آیات كا انكار كرتا اور اس كی نا شكری كرتا ہے۔