سورة عبس - آیت 4

أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا نصیحت پر توجہ دے اور نصیحت اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یہ عین ممكن تھا كہ وہ نابینا آپ كی توجہ سے بہت زیادہ مستفید ہو جاتا كیونكہ وہ طلب صادق لے كر آیا تھا پھر آپ كی نصیحت پر عمل كر كے وہ اپنے نفس كو اور زیادہ پاكیزہ بنا لیتا۔