سورة النازعات - آیت 42

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ آخر قیامت کب آئے گی؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

كفار اكثر آپ سے یہی سوال پوچھتے كہ قیامت كب آنے والی ہے۔ آپ كہہ دیجئے كہ نہ مجھے اس كا علم ہے نہ مخلوق میں سے كسی اور كو۔ صرف خدا ہی جانتا ہے كہ قیامت كب آئے گی۔ ایک حدیث میں وارد ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام بھی جس وقت انسانی صورت میں آپ كے پاس آئے اور كچھ سوالات كیے۔ جن كے جوابات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیے، پھر قیامت كے دن كے تعین كا سوال كیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس سے پوچھتے ہو نہ وہ اسے جانے اور نہ پوچھنے والے كو اس كا علم۔ (بخاری: ۲/۵۰، مسلم: ۹۔۱۰)