سورة النازعات - آیت 28
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اسے چھت کے طور پر اونچا اٹھایا پھر اس کا توازن قائم کیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آسمانوں كا ہموار كرنا: یعنی بلند و بالا موٹا اور دبیز، سَمَكَ بعض نے اس كے معنی چھت بھی كیے ہیں۔ اس آیت سے معلوم ہوا كہ آسمان محض حد نگاہ كا نام نہیں، بلكہ آسمان ایك ٹھوس اور موٹی یا دبیز چیز ہے۔ جس میں دروازے بھی ہیں اور آسمانوں كی اونچائی زمین كے ہر مقام سے یكساں ہے۔ توازن قائم كیا: یعنی اسے ایسی شكل میں ڈھالا جس میں كوئی تفاوت، كجی، شگاف اور خلل باقی نہ رہے۔ اللہ ایسا کرنے پر پوری قدرت ركھتا ہے۔