سورة النازعات - آیت 6
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جس دن کانپنے والی کانپے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مذكورہ بالا پانچ قسم كے فرشتوں اور ان كے كارناموں كا ذكر كر كے اللہ تعالیٰ نے كفار مكہ پر روز آخرت كے قیام كی حجت قائم فرمائی۔ پھر فرمایا: كانپنے والی كانپنے لگے گی، یہ وقت ہوگا نفخہ صور اول كا، جس سے ساری كائنات كانپ اور لرز اُٹھے گی اور ہر چیز فنا ہو جائے گی۔