سورة النازعات - آیت 1
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
قسم ہے ان فرشتوں کی جو انسان کے جسم میں داخل ہو کر سختی کے ساتھ جان نکالتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ان فرشتوں كی قسم جو موت كے وقت میت كے جسم كے اندر ڈوب كر وہاں سے اس كی روح كھینچ لاتے ہیں۔ نزع كا لغوی معنی كسی چیز كو اس كی قرار گاہ سے كھینچنا ہے۔