سورة النبأ - آیت 34
وَكَأْسًا دِهَاقًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور چھلکتے ہوئے جام ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دِھَاقًا: یعنی بھرے ہوئے یا لگا تار ایك كے بعد ایك۔ انہیں شراب طہور كے چھلكتے ہوئے پاك صاف بھر پور جام ملیں گے جس میں نہ نشہ ہوگا نہ بیہودہ گوئی اور لغو باتیں منہ سے نكلیں اور نہ كان میں پڑیں گی جیسا كہ سورہ طور میں فرمایا: ﴿لَّا لَغْوٌ فِيْهَا وَ لَا تَاْثِيْمٌ﴾ اس میں نہ لغو ہوگا اور نہ گناہ اور نہ برائی كی باتیں، كوئی بات جھوٹ اور فضول نہ ہو گی۔