سورة النبأ - آیت 32

حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

باغ اور انگورہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پرہیز گاروـں کو نجات کے بعد جنت یا جنت کی نعمتوں کی صورت میں زائد انعام ملے گا ان میں پہلی چیز حَدَآئِقَ ہیں۔ حَدَآئِقَ، حدیقہ کی جمع ہے اور حدیقہ ایسے باغ کو کہتے ہیں جس کے اِرد گرد حفاظت کی خاطر چار دیواری کی گئی ہو۔ ایسے باغات میں بالخصوص انگوروں کا ذکر فرمایا کیونکہ یہی ایک پھل ہے جو پورے کا پورا گٹھلی سمیت بھی کھایا جا سکتا ہے اور نہ اس کا چھلکا اُتارا جاتا ہے۔