سورة النبأ - آیت 26

جَزَاءً وِفَاقًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پوری پوری سزا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اعمال کا بدلہ: یہ وہ سبب ہے جس کی بنا پر وہ جہنم کے اس خوفناک عذاب کے مستحق ہوں گے ایک تو یہ کہ دنیا میں وہ زندگی بسر کرتے ہوئے یہ سمجھتے رہے کہ کبھی یہ وقت نہیں آنا اور انھیں یقین ہی نہیں آتا تھا کہ ان کا محاسبہ کیا جانے والا ہے۔ اسی بنا پر انھوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا اور پوری زندگی شتر بے مہار کی طرح گزار دی۔