سورة النبأ - آیت 13
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ایک نہایت روشن چراغ بنایا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سورج کے فوائد: ہم نے سورج کو چمکتا چراغ بنایا جو تمام جہان کو روشن کر دیتا ہے ہر چیز کو جگمگا دیتا ہے۔ جو اہل زمین کو حرارت بھی دیتا ہے اور روشنی بھی مہیا کرتا ہے۔ سورج زمین سے ۹ کروڑ تیس لاکھ میل کے فاصلے پر رکھا گیا ہے۔ اگر یہ فاصلہ اس سے کم رکھا جاتا تو انسان جل بھن کر مر جاتا ہے اور اگر یہ فاصلہ دور کر دیا جاتا تو انسان سردی سے ٹھٹھر کر مر جاتا۔ سورج کو زمین سے اتنے فاصلے پر رکھنا اللہ تعالیٰ کی ہی قدرت کا کرشمہ ہے۔