سورة النبأ - آیت 12

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم نے تم پر سات مضبوط آسمان بنائے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جہاں ہم نے تمہیں رہنے سہنے کو زمین بنا دی وہاں تمہارے اوپر سات آسمان بنا دیے جو بڑے لمبے چوڑے، مضبوط، عمدہ، پختہ اور زینت والے ہیں، تم دیکھتے ہو کہ اس میں ہیروں کی طرح چمکتے ہوئے ستارے لگ رہے ہیں بعض چلتے پھرتے رہتے ہیں اور بعض ایک جگہ پر قائم ہیں۔